سپر لیگ پلے آف میچوں کی تیاریاں حتمی مراحل میں

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)قذافی اسٹیڈیم میں سپر لیگ پلے آف کی تیاریاں کو حتمی شکل دے دی گئی ۔ قذافی اسٹیڈیم اور اطراف کا علاقہ21 مارچ تک کاروباری سرگرمیوں کے لیےبند کردیاگیاجبکہ پشاور زلمی اورکوئٹہ گلیڈی ایٹر کے پاکستانی کھلاڑی لاہورپہنچ گئے ، غیر ملکی کھلاڑی کل لاہور پہنچیں گے،دونوں ٹیمیں پلے آف مقابلے کے لیے 20مارچ کو ہوں گی آمنے سامنےہیں۔پی ایس ایل تھری کے پلے آف سےپہلے لاہور کا نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس عام ٹریفک اور عوام کے لئے بند کر دیا گیا ۔پی ایس ایل کے2 پلے آف20 اور 21 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں کھیلے جائیں گے،جن کےلیے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس ،جس میں قذافی اسٹیڈیم واقع ہے،وہاں بھی انتظامات مکمل کئےجا رہے ہیں ۔ کمپلیکس میں قذافی اسٹیڈیم کی جانب جانے والے تمام راستے عام ٹریفک اور عوام کے لئے بند کر دیئے گئے ہیں ۔قذافی اسٹیڈیم کے اطراف میں دکانیں ، ریسٹورنٹس اور شادی ہالزبھی بند کر دیئے گئے ہیں ۔ سڑکوں کی مرمت کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہےجبکہ اسٹیڈیم کے اطراف میں کھلاڑیوں کے بڑے بڑے ہورڈنگز نےبڑے میچوں کا ماحول بھی بنا دیا ہے۔

error: Content is protected !!