ڈی سی راولپنڈی کیپٹن(ر)انوار الحق اور ڈی ایس او شمس توحید عباسی سوار محمد شہید سپورٹس سٹیڈیم میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کرینگے

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی نے شجرکاری مہم شروع کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں، ڈپٹی کمشنرراولپنڈی کیپٹن(ر) انوارالحق 15اگست بروز ہفتہ ڈی ایس او شمس توحیدعباسی کے ہمراہ سوارمحمدحسین شہید سپورٹس سٹیڈیم گوجرخان میں پودا لگاکر شجرکاری مہم کاافتتاح کریں گے۔

شجرکاری مہم میں ضلع راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی، انتظامیہ کے افسران اور نیشنل و انٹرنیشنل کھلاڑی حصہ لیں گے اورپہلے روز ایک ہزارپودا لگایاجائے گاجس کے بعد کلین اینڈگرین مہم جاری رہے گی۔اس موقع پر پی ایم یو کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)انوارالحق کو گوجرخان کرکٹ سٹیڈیم کے حوالے سے بریفنگ بھی دی جائے گی جوتکمیل کے آخری مرحلے میں ہے۔

error: Content is protected !!