لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ تھری کے پلے آف میں شرکت کیلئے کوئٹہ گلیڈی ایٹر، پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے غیر ملکی کھلاڑی لاہور پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق کھلاڑی غیر ملکی ائیرلائن کی پرواز کے ذریعے لاہور پہنچے ہیں۔لاہور پہنچے والوں میں پشاور زلمی کے ڈیرن سیمی، لیام ڈاوسن، کرس جارڈن، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے رائلی روسو، کراچی کنگز کے روی بوپارا، کولن انگرم شامل ہیں۔پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر آج پی ایس ایل کے ایلیمینیٹر میں آمنے سامنے ہوں گے جبکہ کوئٹہ اور پشاور کے درمیان میچ کی فاتح ٹیم کل کراچی کنگز سے معرکہ آراء ہوگی۔ اس سے قبل غیرملکی کمنٹیٹر بھی لاہور پہنچے تھے۔ ایلی منیٹرز میچز کے دوران رمیز راجا اور بازید خان کے علاوہ ایلن ولکنز، ڈیرن گنگا اور مائیکل سلیٹر کمنٹری کے فرائض انجام دیں گے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیشتر کھلاڑی فائنل کھیلنے کراچی پہنچیں گے۔غیرملکی کھلاڑیوں کے حوالے سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سب سے زیادہ نقصان ہوگا کیوں کہ اس کے بیشتر غیرملکی کھلاڑی پاکستان نہیں آرہے تاہم ٹیم مینجمنٹ نے متبادل انتظام کرلیا ہے جب کہ کراچی کنگز کے بھی بیشتر غیرملکی کرکٹرز پاکستان آئیں گے۔