کراچی کنگز بمقابلہ پشاور زلمی،،،بارش ہونے پر کون سی ٹیم آگے جائیگی؟

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ)پی ایس ایل ایلیمنیٹر رائونڈ کے دوسرا میچ آج قذافی سٹیڈیم لاہور میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا ۔بارش ہونے کی صورت میں فائنل میچ کیلئے کوالیفائی کرنے والی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے، اگر بارش کے باعث پی ایس ایل کادوسرا ایلیمینیٹرز نہ کھیلا جا سکا تو اس صورت میں کراچی کنگز فائنل میں پہنچ جائے گی کیونکہ کراچی کنگز پلے آف مرحلے کے اختتام پر پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی پر برتری حاصل کئے ہوئے تھی اس لئے میچ منسوخ ہونے کی صورت میں وہ فائنل کیلئے کوالیفائی کر جائے گی۔

error: Content is protected !!