انگلینڈ فٹبال ٹیم کے مایہ ناز سٹرائیکر مارکوس رشفورڈ ان فٹ ہو گئے

انگلینڈ فٹبال ٹیم کے مایہ ناز سٹرائیکر مارکوس رشفورڈ یورو 2024 کوالیفائرز مقابلوں کیلئے قومی ٹیم کو دستیاب نہیں ہونگے، مارکوس رشفورڈ جو مانچسٹریونائیٹڈ کی نمائندگی بھی کرتے ہیں کو اتوار کے روز ایف اے کپ میچ میں فہلم کیخلاف میچ میں انجری ہوئی تھی یہ میچ مانچسٹر یونائیٹڈ نے جیت لیا، مارکوس رشفورڈ رواں سیزن میں مانچسٹریونائیٹڈ کی جانب سے ستائیس گول سکور کرچکے ہیں

 

 

 

 

یادرہے کہ مارکوس رشفورڈ نے قطر میں کھیلے گئے ورلڈ کپ میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کیلئے پانچ مقابلوں میں تین گول سکور کئے تھے ، انگلینڈ کی ٹیم نے یورو 2024 کوالیفائرز کے مقابلے اٹلی اور یوکرین کیخلاف کھیلنے ہیں، مارکوس رشفورڈ کے ان فٹ ہونے کے بعد تاحال انگلینڈ نے ان کے متبادل کھلاڑی کا اعلان نہیں کیا ہے۔

error: Content is protected !!