اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان ٹین پین بائولنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام اور لیثرر سٹی بائولنگ کلب کے تعاون سے یوم پاکستان ٹین پین بائولنگ چمپئین شپ اختتام پزیر ہو گیا ،۔ ایونٹ کے آخری روز خواتین کے درمیان فائنل کے مقابلے ہوئے جس میں شازیہ نیئر نے دو گیموں میں 235 سکور کیساتھ ٹائٹل اپنے نام کی اور روحسانہ نے 197 سکور کیساتھ دوسری جبکہ روزینہ علی نے ٹوٹل 171 سکور کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی ۔ایسی کے ساتھ ماسٹر سنگلز کے مقابلے بھی اپنے اختتام کو پہنچیے ماسٹر سنگلز کے فائنل میں اعجاز الرحمان، سلیم بیگ، ثاقب شہزاد اور افضال ا ختر مدمقابل ہوئے، جس میں پاکستان ٹین پین بائولنگ کے نیشنل چمپئین اعجاز الرحمان نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو گیموں میں 360 سکور کے مجموعی 180اوسط کیساتھ ٹائٹل اپنے نام کردی اور ثاقب شہزاد نے ٹوٹل 345 سکور اور 172.5 اوسط کیساتھ دوسری جبکہ افضال ا ختر نے ٹوٹل 324 سکور کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ ایونٹ کے آخر میں جیتنے والے کھلاڑیوں کے درمیان کیش انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی گئی۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان ٹین پین بائولنگ فیڈریشن کے سیکڑیری جنرل اعجاز الرحمان نے کہا کہ یوم پاکستان ٹین پین بائولنگ چمپئین شپ ہر سال 23 مارچ کو بڑے جوش و جذبے سے اس کا انعقاد کیا جاتا ہے اور نیشنل کھلاڑیوں کے علاوہ نئے نوجوان کھلاڑیوں اور خاص طور پر پاکستان کے خواتین کو اس ایونٹ میں موقع دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے کھیل کے ہنر کو دنیا کے سامنے لا سکے۔