پشاور زلمی اسلام آباد کیخلاف مشکلات کا شکار

کراچی( سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے فائنل میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ جاری ہے۔پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پشاور زلمی اپنے اعزاز کا دفاع کررہی ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ فائنل جیت کر دوسری بار چیمپئن بننے کے لیے کوشاں ہے۔پشاور کی ٹیم اب تک 11.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 80رنز بناچکی ہے۔پشاور زلمی کی جانب سے اننگز کا آغاز کامران اکمل اور آندرے فلیچر نے کیا تاہم کامران اکمل 9 گیندوں پر صرف ایک رن بناکر سمت پٹیل کا شکار بن گئے۔26 کے مجموعی اسکور پر پشاور کو دوسرا نقصان محمد حفیظ کی صورت میں اٹھانا پڑا جب وہ سمت پٹیل کو آسان کیچ دے بیٹھے، انہوں نے 6 گیندوں پر 8 رنز بنائے۔پشاور کو تیسرا نقصان آندرے فلیچر کی صورت میں اٹھانا پڑا جو 21 رنز بناکر شاداب خان کا شکار بن گئے۔

 

 

تعارف: newseditor