شان مسعود بھارتی کرکٹ ٹیم کیخلاف میدان میں اتریں گے

پاکستانی اوپنر شان مسعود کا ڈربی شائر کرکٹ کلب کی نمائندگی کرتے ہوئے یکم جولائی کو بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں شرکت کرنے کا امکان ہے۔ 32 سالہ شان مسعود اس وقت کلب سے منسلک ہیں جس کی سربراہی مکی آرتھر اس سال کے کائونٹی سیزن میں تمام فارمیٹس کے لیے کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس ہفتے لارڈز میں کائونٹی چیمپئن شپ میں اپنا ڈیبیو کیا جہاں وہ 9 رنز سے سنچری بنانے میں ناکام رہے اور دوسری اننگز میں 62 رنز بنائے۔بھارتی ٹیم جولائی میں ایک ٹیسٹ، تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی کے لیے انگلینڈ کا دورہ کرے گی۔ بھارتی ٹیم کے 1 اور 3 جولائی کو ڈربی شائر اور نارتھمپٹن شائر کے خلاف دو وارم اپ میچز ہیں۔ ڈربی شائر کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم یکم جولائی کو ٹی ٹوئنٹی ٹور فکسچر میں ڈربی شائر کا مقابلہ کرنے کے لیے انکورا کانٹی گرائونڈ کا سفر کرے گی ۔

 

بھارتی ٹیم ڈربی شائر کے خلاف اپنی آئی سی سی ٹونٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کی تیاریوں کو جاری رکھے گی جس میں پاکستانی بین الاقوامی کھلاڑی شان مسعود، اور سری لنکا کے سابق فاسٹ بالر سورنگا لکمل شامل ہیں۔اس مقابلے کے لیے شان مسعود کی دستیابی متاثر نہیں ہوگی کیونکہ جولائی کے پہلے ہفتے میں پاکستان کا کوئی بین الاقوامی میچ نہیں ہوگا۔ بابر اعظم کی قیادت میں قومی ٹیم کے کھلاڑی جولائی کے آخر میں ون ڈے سیریز کے لیے نیدرلینڈز جائیں گے جبکہ وہ اگست میں تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچز کے لیے سری لنکا جائیں گے۔

error: Content is protected !!