راولپنڈی(جی سی این رپورٹ)پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ہم پر مسلط کی گئی دہشت گردی کا خاتمہ ہورہا ہے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر حکومت، پاکستان کرکٹ بورڈ، غیر ملکی کھلاڑیوں، انتظامیہ، سیکیورٹی اداروں اور پرعزم پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ پی ایس ایل فائنل روشنیوں کے شہر کو مزید جگمائے گا۔میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ ہم پر مسلط کی گئی دہشتگردی کا خاتمہ ہورہا ہے ٗ ہم امن و استحکام کی جانب گامزن ہیں اور یہی ہماری منزل ہے۔