بال ٹمپرنگ سکینڈل،،،کرکٹ آسڑیلیا کا تین ملوث کھلاڑیوں کے بارے میں بڑا فیصلہ

سڈنی(سپورٹس لنک رپورٹ)کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جیمز سدر لینڈ نےبال ٹیمپرنگ اسکینڈل میں ملوث کپتان اسٹیواسمتھ ، نائب کپتان ڈیوڈ وارنر اور اوپنر بین کرافٹ کو وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔بال ٹیمپر نگ اسکینڈل سامنے آنے کے بعد جنوبی افریقا پہنچنے والے جیمز سدر لینڈ نے واقعے میں ملوث تینوں کھلاڑیوں کو سیریز ادھوری چھوڑ کر ملک لوٹنےکی ہدایت کردی ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای اوکا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں بال ٹیمپرنگ معاملے میں ملوث تینوں کھلاڑیوں کو سزائیں بھی سنائی جائیں گی۔جیمز سدر لینڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف دورے میں ٹیم کی قیادت ٹم پین کریں گے ،اسمتھ ،وارنر اور بینکرافٹ کی واپسی کے بعد میکس ویل،برنر او ر رونیشا کو آسٹریلوی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔سدرلینڈ کا کہنا ہے کہ تحقیقات سے پتہ چلا ہے واقعے کی پیشگی معلومات صرف اسٹیو اسمتھ، ڈیوڈ وارنر اور کیمرون بین کرافٹ کو تھیں،کوچ سمیت کوئی بھی اس بارے میں کچھ نہیں جانتا تھا لہٰذا ڈیرین لیہمین ٹیم کے کوچ کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے۔

اسمتھ ،وارنر اور بینکرافٹ کو وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ

سی ای او کرکٹ آسٹریلیا نے کہا کہ ’’جیت اہم ہے لیکن کھیل کی قیمت پر نہیں، یہ سنجیدہ معاملہ ہے، ہم تحقیقات مکمل کریں گے جس کے بعد مزید پابندیوں کو حتمی شکل دینے کی پوزیشن میں ہوں گے

14Shares

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

error: Content is protected !!