قومی ویمن کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی اپنے نام کرلی

کولمبو(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی۔قومی ٹیم نے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر پر 113 رنز بنائے اور جویریہ خان 38 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہیں۔قومی ٹیم کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم 8 وکٹوں پر صرف 75 رنز ہی بناسکی۔بسمہ معروف نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اس طرح قومی ویمن ٹیم نے آخری اور فیصلہ کن میچ 38 رنز سے اپنے نام کرکے سیریز میں 1-2 سے فتح حاصل کی۔پاکستان کرکٹ بورد کے چئیرمین نجم سیٹھی نے ویمن کرکٹ ٹیم کو جیت پر مبارکباد دی ہے۔یاد رہےکہ قومی ویمن کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو ون ڈے سیریز میں بھی 0-3 سے شکست دی۔

تعارف: newseditor