ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹی ٹونٹی کیلئے 12رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ کے لیے پاکستان کی 12 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی ٹیم میں احمد شہزاد، فخر زمان، بابر اعظم، شعیب ملک، آصف علی، سرفراز احمد(کپتان)، حسین طلعت ، فہیم اشرف ، محمد نواز، شاداب خان، محمد عامر اور حسن علی شامل ہوں گے۔اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کیلئے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا جاچکا ہے۔قومی ٹیم کے بھی 15 رکنی اسکواڈ میں پی ایس ایل سے 3 لڑکوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔15 رکنی اسکواڈ میں سرفراز احمد، احمد شہزاد، فخرز مان، بابر اعظم، شعیب ملک، فہیم اشرف، محمد نواز، شاداب خان، محمد عامر، حسن علی، راحت علی، عثمان شنواری، حسین طلعت، آصف علی اور شاہین شاہ آفریدی کو شامل کیا گیا ہے۔البتہ پہلے ٹی ٹوئنٹی کیلئے فاسٹ بولرز راحت علی، عثمان شنواری اور شاہین شاہ آفریدی 12 رکنی اسکواڈ میں شامل نہیں۔خیال رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز یکم، دو اور تین اپریل کو کھیلے جائیں گے۔ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف سیریز کیلئے اپنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے جو جلد پاکستان پہنچ جائے گی۔ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کی جانب سے اعلان کردہ اسکواڈ میں جیسن محمد (کپتان)، سیموئل بدری، ریاد ایمرٹ، آندرے فلیچر، آندرے میک کارتھی، کیمو پال، ویرا سیمی پرمال، رومین پاویل، دنیش رام دین، مارلن سیموئلز، اوڈین اسمتھ، چیڈوک والٹن اور کیسرک ولیمز شامل ہیں۔ویسٹ انڈین ٹیم منیجمنٹ یونٹ میں اسٹیورٹ لاء (ہیڈ کوچ)، الفونسو تھامس (معاون کوچ)، ریان میرون (معاون کوچ)، ویرنن ولیمز (فزیوتھراپسٹ) اور ڈیکسٹر آگسٹس (ویڈیو ڈیٹا اینالسٹ) شامل ہیں۔

تعارف: newseditor