ویمنز ٹی ٹونٹی کرکٹ،،آسڑیلوی خواتین نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا

ممبئی(سپورٹس لنک رپورٹ) آسٹریلوی ٹیم نے ویمنز ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں بڑا مجموعہ ترتیب دے کر نئی تاریخ رقم کر دی، آسٹریلیا نے گزشتہ روز بھارت میں سہ ملکی ویمنز ٹی ٹونٹی انگلینڈ کے خلاف فائنل میں مقررہ 20 اوورز میں 209 رنز بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا، اس سے قبل ویمنز ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں بڑی اننگز کھیلنے کا اعزاز جنوبی افریقن ٹیم کو حاصل تھا جس نے 2010ء میں ہالینڈ کے خلاف میچ میں ایک وکٹ پر 204 رنز بنائے تھے۔

تعارف: newseditor