چیف آف آرمی اسٹاف انٹر کلب بین الصوبائی ہاکی چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچنے پر یوتھ ہاکی کلب ملیر پر انعامات کی برسات

پاکستان کی تاریخ میں ڈومیسٹک سطح کے سب سے بڑے ہاکی ٹورنامنٹ چیف آف آرمی اسٹاف انٹر کلب بین الصوبائی ہاکی چیمپئن شپ کا فائنل 24 جولائی کو کراچی کی سب سے مقبول اور ٹورنامنٹ کی فیورٹ ٹیم یوتھ ہاکی کلب ملیر اور پنجاب کی ٹیم رانا ظہیر ہاکی اکیڈمی کے درمیان لاہور میں کھیلا جائے گا۔ دوسری جانب 30 سال بعد نیشنل سطح کے ٹورنامنٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کرکے بڑا کارنامہ انجام دینی والی یوتھ ہاکی کلب ملیر پر انعامات کی برسات جاری ہے، "چیف پیٹرن کے ایچ اے میجر جنرل ریٹائرڈ طارق حلیم سوری، جی ایم وومن ونگ سندھ سیدہ شہلا رضا نے کھلاڑیوں کی تربیت اور سہولیات بہم پہنچانے کے لئے اہم کردار ادا کیا، انکے تعاون کے بغیر یہ اعزاز حاصل کرنا ناممکن تھا”۔ سیکرٹری کے ایچ اے حیدر حسین کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے پیٹرن ان چیف میجر جنرل ریٹائرڈ طارق حلیم سوری نے کہا کہ شاہزیب خان اس سکواڈ کماتے کا جھومر ہیں، انہوں نے کہا کہ شاہزیب خان نے اپنی پرفارمنس سے اہل کراچی کے دل جیت لئے، طارق حلیم سوری نے مزید کہا کہ پوری ٹیم داد اور تحسین کی مستحق ھے ہر کھلاڑی نے ایڑھی چوٹی کا زور لگایا اور شاندار پرفارمنس دی۔


سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز حکومت سندھ اختر عنایت بھرگڑی اور ایڈیشنل سیکریٹری غلام معین الدین عاصم نے یوتھ ہاکی کلب ملیر کی شاندار پرفامنس پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے ٹیم کے لئے 5 لاکھ روپے، ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ ملیر عرفان سلام نے 2 لاکھ روپے دینے کا اعلان کردیا، عرفان سلام کا کہنا ہے کہ یوتھ کلب نے کراچی کا نام روشن کیا نیشنل سطح پر یہ بڑی کامیابی ہے۔

ٹاپ سٹی ون کے چیف ایگزیکٹو کنور معیز نے بھی یوتھ ہاکی کلب کے لئے دو۔ لاکھ روپے کیش ایوارڈ کا اعلان کیا ہے، کنور معیز کا کہنا ہے کہ کھیل کے میدان میں کراچی اور لاہور دو روایتی حریم ہیں، یوتھ ہاکی کلب اور رانا ظہیر اکیڈمی کے درمیان کھیلا جانے والا فائنل ہائی وولٹیج میچ ثابت ہوگا، شائقین کو ایک اچھا میچ دیکھنے کو ملے گا، چیمپئن شپ کی کامیابی کا سہرا چیف آف آرمی اسٹاف کے سر جاتا ہے تاہم کراچی کا فائنل کھیلنا کے ایچ اے کی چھ سالہ محنت کا ثمر ہے، یوتھ ہاکی کلب ملیر فائنل جیت گئی تو مزید انعامات دینگے اور کراچی پہچنے پر پر ٹیم کا تپاک استقبال کیا جائے گا۔

error: Content is protected !!