کرکٹ ورلڈ کپ ; پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹورنامنٹ کا بارہواں میچ کل کھیلا جائے گا

 

 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی )کے زیر اہتمام آئی سی سی مینز ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں (کل)ہفتہ کو ایک میچ کھیلا جائے گا، جس میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

یہ میچ میگا ایونٹ کا بارہواں میچ ہوگا اور دن 1 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا

 

جس میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں نریندر مودی سٹیڈیم، احمد آباد کے مقام پر پنجہ آزمائی کریں گی ۔

میگا ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں دو، دو میچ کھیل چکی ہیں اور دونوں ٹیمیں اپنے دونوں میچز جیت چکی ہیں۔

پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں نیدرلینڈز جبکہ دوسرے میچ میں سری لنکا کو شکست دی ،اسی طرح میزبان بھارت نے اپنے پہلے میچ میں آسٹریلیا جبکہ دوسرے میچ میں افغانستان کی ٹیم کو ہرایا تھا۔

 

پاکستان ٹیم کو مایہ ناز بلے باز بابر اعظم لیڈ کریں گے جبکہ بھارتی ٹیم مایہ ناز اوپننگ بلے باز روہت شرما کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔ آسٹریلوی ٹیم کو سب سے زیادہ 5 مرتبہ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔

 

 

 

error: Content is protected !!