قومی ترانے کے دوران کیا ہوا؟کس طرح شائقین کرکٹ نے ملک کو شرمندگی سے بچایا

 

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ سے قبل قومی ترانے کے دوران نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی کا سائونڈ سسٹم جواب دے گیا تاہم سٹیڈیم میں موجود پچیس ہزار تماشائی ایک ہی ترتیب میں بلند آواز کے ساتھ ترانے گاتے رہے جس کی وجہ سے کسی کو سائونڈ سسٹم کی خرابی کا اندازہ نہیں ہوسکا، اس طرح کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں موجود شائقین کرکٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ اور مقامی انتظامی کو سائونڈ سسٹم کے خراب ہونے کے بعد ایک بڑی شرمندگی سے بچا لیا۔

تعارف: newseditor