پاکستان کو جیت کیلئے 154 رنز کا ہدف

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کیلئے 154 رنز کا ہدف دیدیا۔آندرے فلیچر 52 اور دنیش رام دین 42 رنز بناکر نمایاں رہے، پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے دو جبکہ محمد نواز، عثمان شنواری اور فہیم اشرف نے ایک ایک کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ڈیبیو کرنے والے شاہین شاہ آفریدی نے 4 اوورز میں 27 رنز دیے اور کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔پاکستان کی جانب سے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، فاسٹ بولر محمد عامر اور حسن علی کو آرام دیا گیا ہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور عثمان شنواری کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

تعارف: newseditor