نامناسب جملے کی ادائیگی،،،شاداب خان کو جرمانہ

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر شاداب خان پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے نویں اوور میں لیگ اسپنر شاداب خان نے مہمان ٹیم کے بلے باز چیڈوک والٹن کو آؤٹ کرنے کے بعد نامناسب جملے کہے اور کھلاڑی کی جانب انگلی سے اشارہ بھی کیا۔شاداب خان کے رویے کی رپورٹ فیلڈ امپائر شوزیب رضا اور احمد شہاب نے کیا جس پر انہیں میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا ہے۔میچ ختم ہونے کے بعد آئی سی سی میچ ریفری ڈیوڈ بون نے نامناسب رویے کی بنا پر شاداب خان پر جرمانہ عائد کیا جب کہ کھلاڑی نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے جرمانہ قبول کرلیا۔یاد رہے کہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کے بلے باز چیڈوک والٹن 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے تھے۔

تعارف: newseditor