کھیلوں کے عالمی دن برائے ترقی وامن کے موقع پر بحریہ ٹائون میں کھیلوں کے مقابلے

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) کھیلوں کے عالمی دن برائے ترقی و امن کے موقع پر بحریہ ٹاون سپورٹس ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام بحریہ ٹاون میں مختلیف کھیلوں کے مقابلوں کا اہتمام کیا گیا جن میں کر کٹ،بیس بال۔ فٹبال کے میچز اور آرچری چیمپین شپ شامل تھی۔تفصیلات کے مطابق کر کٹ میچ بحریہ کر کٹ اکیڈمی اور ایس کے کر کٹ کلب مانگا منڈی کے درمیان کھلا گیا جس میں ایس کے کر کٹ کلب نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بحریہ کر کٹ اکیڈمی کوایک رنز سے ہرا دیا۔
بیس بال کا میچ پنجاب بیس بال ٹیم اور بحریہ ٹاون بیس قومی بیس بال اکیڈمی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں بحریہ قومی بیس بال اکیڈمی کی ٹیم نے پنجاب بیس بال ایسوسی ایشن کی ٹیم کو2-1سے شکست دے کر کامیابی اپنے نام کر لی۔
عالمی سپورٹس ڈے کے حوالے سے ہونے والے فٹبال میچ میں جو بحریہ بلیو اور بحریہ گرین کی ٹیموں کے درمیان کھلا گیا بحریہ گرین کی ٹیم نے بحریہ بلیو کی ٹیم 2-1سے شکست دے دی ۔بحریہ گرین کی جانب سے جان ولیم اور بلال طاہر نے ایک ایک گول سکور کیا ۔جبکہ بحریہ بلیو کی جانب سے واحد گول مر تضی احمد نے سکور کیا

تعارف: newseditor