وہیل چیئر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ایشیا کپ ; پاکستان ٹیم نے بھارت کو دھول چٹا دی

 

 

 

پاکستان ٹیم نے وہیل چیئر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ایشیا کپ میں بھارت کو دھول چٹا دی۔

 

بھارت 242 رنز کے تعاقب میں 8 وکٹوں پر 203 رنز بناسکا اور 38رنز سے شکست کھاکر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا۔

 

بیٹر راماوتھ کٹیشور کی سنچری بھی ٹیم کو ناکامی سے نہ بچاسکی۔ محمد فیض نے چار کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔

عمر گل کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

ایشیا کپ کا فیصلہ کن معرکہ دفاعی چیمپئن پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پیر کو کھیلا جائے گا۔

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ایشیا کپ میں پاک بھارت کا ٹاکرا ہوا۔ بھارت نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستانی اوپنرز محمد عدنان اور عمر گل نےاننگز کا شاندار آغاز کیا۔ پاکستان کی پہلی وکٹ 98رنز کے مجموعی اسکور پر گری۔ محمد عدنان 39رنز بناکر معین خان کی گیند کا نشانہ بنے۔

اس موقع پر عمر گل اور محمد لطیف نے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کرتے ہوئے ذمہ دارانہ اسٹروکس کھیلے اور ٹیم کا اسکور201رنز تک پہنچایا۔

محمد لطیف کو بھی معین علی نے آؤٹ کیا۔ انہوں نے 24 گیندوں کی مدد سے 61رنز بنائے۔ 208رنز پر پاکستان کی تیسری وکٹ گری۔ 208 رنز پر عمر گل شیوا جی کی گیند پر وکٹ کیپر محمد عدیل کو گیند تھمابیٹھے۔

عمر گل نے بہترین کارکرگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 53 گیندوں پر 89 رنز بنائے۔ 216 کے مجموعی اسکور پر دو وکٹیں گریں۔ ساجد عباسی اورمحمد فیض دونوں ہی رن آوٴٹ ہوئے۔

ساجد 5رنز بناسکے اور فیض صفر پر آوٴٹ ہوئے۔ مثل خان 23 اور احمد یار 4رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ شیوا جی، منوج اور معین خان نے ایک، ایک وکٹ لی۔ گرین شرٹس نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 8 وکٹوں پر 203 رنز بناسکی اور پاکستان کے ہاتھوں 38رنز سے شکست کھا کر ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔ گرین شرٹس نے مسلسل دوسری بار فائنل میں رسائی حاصل کی۔

بیٹر راماوتھ کٹیشور کی 103رنز کی ناقابل شکست اننگز بھی ٹیم کو ناکامی سے نہ بچاسکی۔ پرشورم نے 53رنز بنائے۔ محمد فیض نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور مثل خان ایک وکٹ لے سکے۔ ۔

عمر گل کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ ایشیا کپ کا فیصلہ کن معرکہ دفاعی چیمپئن پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پیر کو کھیلا جائے گا۔

 

 

 

error: Content is protected !!