اسلام آباد (نواز گوھر ) عالمی سو کیو کشن کراٹے چیمپئن شپ میں حصہ لنے کیلئے پاکستانی ٹیم جاپان منگل بارہ اپریل کو جاپان روانہ ہوگی ،عالمی سو کیو کشن کراٹے چیمپئن شپ14 اپریل سے 15 اپریل تک جاپان میں منعقد ہوگی سو کیو کشن کراٹے فیڈریشن پاکستان کے صدر گرینڈ ماسٹر شہان راجہ خالد اسلام آباد میں ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ پاکستانی ٹیم میں محمد عابد، بلال انور، محمد احمد بن عابد اور ظہیر مغل شامل ہیں جنکا انتخاب واہ کینٹ میں منعقد ہونے ٹرائلز کے بعد کیا گیا ، شہان راجہ خالد نے بتایا کہ پاکستانی ٹیم بہت متوازن ھے اور انشاالله قوم کو مایوس نہیں کرے گی جنکو پاکستان کے برانچ چیف محمد عابد بھرپور ٹریننگ دی ھے پاکستانی کھلاڑی اچھی پریکٹس میں ہیں اور امید ہے کہ اچھے نتائج بھی فراہم کریں گے. سو کیو کشن کراٹے فیڈریشن پاکستان، انٹرنیشنل کراٹے آرگنائزیشن، کیوکشن کیکن ورلڈ فیڈریشن اور سوکیوشین جاپان کے ساتھ الحاق شدہ ہے جس کے پلیٹ فارم سے پاکستانی کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں اور بین الاقوامی سطح پر مقابلے میں کامیابی کے ذریعے پاکستان روشن کرنے کا موقع ملے گا-صدر سو کیو کشن کراٹے فیڈریشن پاکستان گرینڈ ماسٹر شہان راجہ خالد امریکہ سے پاکستان میں مارشل آرٹ کی فروغ و ترقی کے لیےتشریف لاۓ ہیں جس کے بعد سے پاکستان میں مارشل آرٹ کو غیر معمولی ترقی ملی ھے اور اس وقت راجہ خالد چیئرمین مکس مارشل آرٹس ایم ایم اے، چیئرمین کیوکشن پاکستان فیڈریشن، سی ای او راجہ خالد مارشل آرٹ و فٹنس جم بحریہ ٹاؤن اسلام آباد بھی ھیں ، انہوں نے کہا کہ عالمی سو کیو کشن کراٹے چیمپئن شپ میں حصہ لینے سے پاکستان کا سافٹ امیج عالمی سطح پر روشن ہوگا ، سو کیو کشن کراٹے کھیل کو پاکستان میں ترقی دینے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، سو کیو کشن کراٹےصدر گرینڈ ماسٹر شہان راجہ خالد نے بتایا کہ جاپان کے بعد وہ امریکہ میں سو کیو کشن کراٹے تربیتی سیمینار میں شرکت کریں گے قومی ٹیم میں راجہ خالد (ہیڈ کوچ ومینجر) شیہان محمد عابد،، بلال انور، محمد احمد بن عابد اور ظہیر مغل شامل ھیں ریزرو کھلاڑیوں میں اکرم خان، قا سم علی، نذیر خان، سیفط خان، فیصل شہز اد، نور محمد خان، ارشاد خان اور سردار خان شامل ہیں