گولڈ کوسٹ (سپورٹس لنک رپورٹ) انگلش کھلاڑی جیمز ول سٹروپ نے چار سالہ انتظار کے بعد کامن ویلتھ گیمز میں طلائی تمغہ حاصل کرلیا۔ انہوں نے گزشتہ روز سکواش کے مینز سنگل فائنل میں کیوی حریف پال کول کو گیارہ نو ، گیارہ ،چار اور گیارہ ،چھ سے ٹھکانے لگایا ۔ یاد رہے کہ انہیں دوہزار دس اور دوہزار چودہ کے میگا ایونٹ کے دوران فائنل میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔