پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ)پشاور ڈویژڈن انڈر23گیمز کی مناسبت سے کھیلے جانیوالے بین الاضلاع خواتین کھیلوں کے مقابلوں میں پشاور ڈسٹرکٹ کی لڑکیوں نے پرجوش اندازمیں کھیل کر چمپئن ٹرافی پر قبضہ جمالیا،جبکہ چارسدہ نے دوسری پوزیشن اور نوشہرہ تیسری نمبر پر رہی ،خواتین کے ان مقابلوں میں ڈسٹرکٹ پشاورنے 9گولڈ4سلور میڈلزجیتے،نوشہرہ تین گولڈ پانچ سلور جبکہ چارسدہ کی کھلاڑی ایک گولڈ اور چار سلور میڈلزجیتنے میں کامیاب رہیں۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکڑیس سپورٹس خیبر پختونخوا رشیدہ غزنوی مہمان خصوصی تھیں جنہوں نے پوزیشن لینے والی ٹیموں کو ٹرافیاں دیں ، ان کے ہمراہ ‘ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ سلیم رضا‘ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر پشاور جمشید بلوچ‘ڈی ایس او چارسدہ تحسین اللہ خان‘ سلیمان خان ‘آرگنائزنگ سیکرٹری حامد علی ‘ایڈمن آفیسر جعفر شاہ اور کاشف فرحان،عمران اﷲ سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں،سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے زیر اہتمام عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس چارسدہ میں کھیلے جانیوالے خواتین کے انٹرڈسٹرکٹ گیمزکے سلسلے پشاور اور چارسدہ کی ٹیموں کے مابین ہونیوالے فائنل میچ میں پشاور کی کھلاڑیوں کرن اورماریہ اورکلثوم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے چمپئن ٹرافی اپنے نام کرلی،پہلے کھیلتے ہوئے چارسدہ نے مقرررہ اوورزمیں 65رنز بنائے ،پشاور کی جانب سے کپتان کرن ماریہ اور کلثوم نے دو،دوجبکہ سلمیٰ نیایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا،اسکے جواب میں پشاور کی خواتین کھلاڑیوں نے کھیل کر مطلوبہ ہدف کو 8کھلاڑیوں کے نقصان پر پواکیا،کرن نے 25،ماریہ نے18اورفاطمہ نے 12رنز سکور کئے،نیٹ بال کے فائنل میچ میں پشاور کی کھلاڑیوں نے جاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے چمپئن ٹرافی جیتنے میں کامیاب رہی ،اسی طرح اتھلیٹکس کھیل میں بھی پشاو کی خواتین کھلاڑیوں کا پلڑابھاری رہا،رسہ کشی کے فائنل میچ میں پشاور ڈسٹرکٹ کی لڑکیوں نے میدان مارلیا ،سکواش کے ایونٹ میں پشاور کی کھلاڑیوں لائبہ اعجاز اور انکی ٹیم مدمقابل چارسدہ کی ٹیم کو ہرایا،اسی طرح ٹیبل ٹینس،باسکٹ بال ،والی بال،بیڈمنٹن کے مقابلوں میں ضلع پشاور نے گولڈ میڈل جیت لیا جبکہ ہینڈ بال ،بیس بال ،ہاکی اور جوڈوکے ایونٹ میں رنر آپ رہی ،جبکہ نوشہرہ ڈسٹرکٹ کی ہینڈ بال ،بیس بال اورہاکی کے ایونٹ میں گولڈاور نیٹ بال ،اتھلیٹکس،والی بال اور بیڈمنٹن کے فائنل میچز میں رنر آپ رہی،اسی طرح چارسدہ کی کھلاڑیوں نے جوڈو کے مقابلوں میں ایک گولڈ اپنے نام کیا جبکہ رسہ کشی ،سکواش ،کرکٹ اور ٹیبل ٹینس میں سلور میڈل اپنے نام کیا۔