کامن ویلتھ گیمز ریسلنگ ایونٹ کا آغاز کل، 6 پاکستانی ریسلرز بھی قسمت آزمائی کریں گے

گولڈ کوسٹ(سپورٹس لنک رپورٹ) کامن ویلتھ گیمز ریسلنگ ایونٹ کا آغاز کل جمعرات سے ہو گا جس میں چھ پاکستانی ریسلرز تمغوں کے حصول کیلئے قسمت آزمائی کریں گے، پاکستان کے محمد بلال مائنس 57، عبدالوہاب مائنس 65، محمد اسد بٹ مائنس 74، محمد انعام مائنس 86 اور عمیر احمد مائنس 97 کلوگرام کیٹگری کے مقابلے میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے جبکہ طیب رضا نورڈک راؤنڈ روبن ایونٹ میں مائنس 125 کلوگرام کیٹگری کے مقابلے میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

تعارف: newseditor