ایبٹ آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)ہزارہ ڈیژن کے انٹر ڈسٹرکٹ انڈر23 گیمز کے سلسلے میں خواتین کھیلوں کے مقابلے شروع ہوگئے،گیمزمیں ایبٹ آباد،مانسہرہ،بٹگرام،،ہری پور کی خواتین کھلاڑی حصہ لے رہی ہیں ، گیمز کا باضابطہ افتتاح ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن(ر)اورنگزیب حیدر نے باقاعدہ افتتاح کیا
انکے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنریاسر علی خان،ڈائریکٹر سپورٹس آپریشنز سید ثقلین شاہ ،ڈائریکٹر ڈیلپمنٹ سلیم رضااے پی ایس کے وائس پرنسپل طارق سلیم،ڈائریکٹر ایجوکیشن مردانہ قاری تجمل حسین ،ریسکیو کے انچارج غیور مشتا ق ،ڈائریکٹر ایجوکیشن ایبٹ آباد فائزہ شفیع،ڈی ایس او گل رخ،ڈی ایس او احمد زمان،،ارگنائزنگ سیکرٹری حامدعلی ،جعفر شاہ،کاشف فرہان ،اے ڈی سپورٹس ذاکر اﷲ،سابق ڈائریکٹر سپورٹس خیبر پختونخواطارق محمودسمیت دیگر شخصیات بھی کثیرتعدادمیں مود تھیں ۔محکمہ کھیل خیبرپختونخوا کے زیراہتمام انڈر23 گیمز کے سلسلے میں ایبٹ آباد ریجن میں خواتین کے انٹر ڈسٹرکٹ مقابلے ایبٹ آباد پبلک سکول میں رنگارنگ وپروقار تقریب میں شروع ہوگئے تقریب میں شریک تمام کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ کیاجبکہ بچیوں نے خوبصورت اندازمیں ٹیبلو، پی ٹی شو ، روایتی رقص پیش کی اور گراؤنڈ میں موجود تماشائیوں سے بھرپور داد وصول کی
افتتاحی روز ہری پور کی کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے رسہ کشی ، نٹ بال اور بیس بال میں ایبٹ آباد کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کی ۔ ان مقابلوں میں بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس،اتھلیٹکس،والی بال،باسکٹ بال ، نیٹ بال،کرکٹ ،ہاکی،سکواش،جوڈو،رسہ کشی،ہینڈ بال اور بیس بال کے مقابلے کھیلے جارہے ہیں گیمزکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)اورنگزیب حیدر نے کہاکہ کھیلوں کے مقابلوں میں بچیوں کو بھر پور حصہ لیناخوش آئندبات ہے ،کیونکہ صحت مندانہ سرگرمیوں میں شرکت کرنے سے نوجوان نسل ذہنی اور جسمانی طور پر تندرست رہتے ہیں
انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے پچھلے چار پانچ سالوں میں کھیلوں کے شعبے میں بہت کام ہواہے یہی وجہ ہے کہ صوبے بھر میں مردوخواتین کھیلوں کے مقابلے توا تر سے منعقد کئے جارہے ہیں اور بٹگرام جیسے ضلع کے بچوں کو بھی گیمز کے بھر پورمواقع فراہم کئے جارہے ہیں،انکاکہناتھاکہ ملک کی ترقی ے میں خواتین کا اہم رول رہاہے جبکہ کھیلوں کے شعبے میں خواتین کھلاڑیوں نے اپنی بھر پور صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر ملک وصوبے کانام روشن کیاہے ،سپورٹس ڈائریکٹریٹ نے کھیلوں کی ترقی کیلئے جواقدام کررہے ہیں مستقبل قریب میں اسکے بہتر نتائج نکلیں گے۔