ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، سری لنکا کا آسڑیلیا کو جیت کیلئے 158 رنز کا ہدف

آسڑیلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں آسڑیلیا اور سری لنکا کے درمیان میچ میں سری لنکن ٹیم کو میزبان آسڑیلیا کو جیت کیلئے 158 رنز کا ہدف دیدیا ہے، تفصیلات کے مطابق آسڑیلیا نے ٹاس جیت کر پہلے سری لنکا کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جس نے مقررہ بیس اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنائے، سری لنکا کی جانب سے پاتھم نیسانکا نے 40، چیرتھ راجاپاکسے نے 38 ناٹ آئوٹ جبکہ دھننجیا ڈی سلووا نے 26 رنز سکور کئے، آسڑیلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ، پیٹ کمنز، مچل سٹارک، آشٹن اگر اور گیلن میکسویل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

error: Content is protected !!