پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ)ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام انڈر23خیبر پختونخوا گیمز2018 کے سلسلے ہزارہ ریجن میں مردوں کے مقابلوں پر وقار تقریب میں شروع ہوگئے اس موقع پر وزیراعلیٰ کے مشیر برائے ہائیرایجوکیشن مشتاق احمدغنی اور رکن قومی اسمبلی اظہرجدون مہمانان خصوصی تھے ان کے ہمراہ،ڈائریکٹر سپورٹس سید ثقلین شاہ ، ڈائریکٹرڈویلپمنٹ سلیم رضا،اے ڈسپورٹس نعمت اﷲ مروت، اے پی ایس کے وائس پرنسپل طارق سلیم،ڈائریکٹر ایجوکیشن مردانہ قاری تجمل حسین ،ڈی ایس او گل رخ،ڈی ایس او احمد زمان،،کاشف فرہان ،اے ڈی سپورٹس ذاکر اﷲ،سابق ڈائریکٹر سپورٹس خیبر پختونخواطارق محمودسمیت دیگر شخصیات بھی کثیرتعدادمیں مود تھیں،محکمہ کھیل خیبرپختونخوا کے زیراہتمام ایبت آباد پبلک سکو ل میں منعقدہ انڈر23 گیمز کے سلسلے میں خواتین کے بعد مردوں کے انٹر ڈسٹرکٹ مقابلے شروع ہوگئے جس میں ڈسٹرکٹ مانسہرہ ، ہری پور، تورغر ، بٹگرام ، کوہستان اور ایبٹ آباد ڈسٹرکٹ کے ایک ہزار سے زائد ایتھلیٹس پندرہ مختلف گیمز میں شرکت کررہی ہیں ۔ جس میں فٹبال ، ہاکی ، ایتھلیٹکس ، جمناسٹک ، جوڈو ، کراٹے ، ریسلنگ، سکواش، باسکٹ بال ، والی بال ، بیڈمنٹن ، رسہ کشی ،لان ٹینس ، ٹیبل ٹینس شامل ہیں ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر برائے ہائیرایجوکیشن مشتاق احمد غنی نے کہاکہ ہزارہ کا خطہ کھیلوں کے حوالے سے انتہائی زرخیز ہے اور انشاء اللہ موجودہ حکومت ایبٹ آباد میں ملٹی نیشنل کے دوجمنازیم تعمیر کرینگے
جسکے باعث اس دلکش نظاروں سے مالامال اس ڈویژن کے کھلاڑیوں کو آگے جانے کیلئے بہتر سہولیات مہیاہونگے،انکاکہناتھاکہ دور حاضر میں کھیلوں کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں ،کیونکہ کھیل کھود کے باعث نوجوانوں میں ہار جیت کوبرداشت کرنے کا حوصلہ پیداہوتاہے بلکہ انہیں غلط سرگرمیوں سے بچاکر صحت مندانہ سرگرمیوں میں مشغول رکھاجاسکتاہے انکاکہناتھاکہ صوبائی حکومت میں صوبے میں کھیلوں کے فروغ کیلئے جس قدر اقدامات اٹھائے ہیں کسی بھی حکومت نے نہیں کیا2016-17کے دوران انڈر23گیمزمیں نمایاں پوزیشن لینے والے مردوخواتین کھلاڑیوں کوساڑھے تین کروڑروپے کا سکالر شپ دیئے جبکہ امسال اس سے دوگنا مالیت کے سکالرشپ دیئے جائینگے جس سے یقیناًصوبے میں کھیلوں کوفروغ مل رہاہے بلکہ غریب کھلاڑیوں کو بھی تعلیم کے زیور سے محروم نہیں رہینگے انہی سہولیات کی فراہمی کئے باعث خیبر پختونخواکے مختلف اضلاع سے مردوں کی طرح بڑ ی تعدادمیں خواتین کھلاڑی سپورٹس کے شعبے میں سامنے آرہی ہیں جوپی ٹی آئی حکومت کی نمایاں کامیابی ہے ۔اس موقع پر ایم این اے اظہر جدون نے بھی خطاب کرکے کھیلوں کی اہمیت کواجاگر کیااور ایبٹ آباد میں کھیلوں کے میدان بنانے کا اعلان کیا،واضح رہے کہ ان گیمزمیں باسکٹ بال،والی بال،نیٹ بال،ٹینس،ٹیبل ٹینس،جوڈو،کراٹے،رسہ کشی،ہاکی اور دیگر کھیلوں کے مقابلے کھیلے جائینگے