آل کراچی پروفیسر اعجاز فاروقی کرکٹ ٹورنامنٹ میں عالمگیر جیمخانہ اور کورنگی الفتح کلب کی کامیابی

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ کی اجازت سے اور رائزنگ اسٹار کرکٹ کلب کے زیر اہتمام منعقدہ آل کراچی پروفیسر اعجاز احمد فاروقی انویٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں مذید دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا کے سی سی اے اسٹیڈیم پر کھیلے گئے پہلے میچ میں عالمگیر جیمخانہ نے نیو پیرامائونٹ کرکٹ کلب کو سات وکٹوں سے شکست دیدی۔ نیو پیرامائونٹ کرکٹ کلب کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوۓ 31۰3 اوورز میں 109 رنز بناکر آوٹ ہوگئی عماد رفیق نے 19 رنز اور وقاص نور نے 18 رنز اسکور کئے عاشق علی اور شیراز حسن نے بالترتیب 15 اور 28 رنز دے کر تین تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا

جبکہ حسان خان نے 21 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں عالمگیر جیمخانہ نے مطلوبہ ہدف 110 رنز 14۰2 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا حسن محسن نے چھ چوکّوں کی مدد سے 49 رنز اورفحدیث بخاری نے چار چوکّوں اور ایک چھکے کی مدد سے 33 رنز اسکور کئے عماد رفیق نے 17 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ پاک اسٹار گراونڈ ملیر پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں کورنگی الفتح کرکٹ کلب نے پاک اسٹار کرکٹ کلب کو باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دیدی پاک اسٹار کرکٹ کلب کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوۓ 32۰2 اوورز میں 134 رنز بناکر آوٹ ہوگئی

ندیم شاد نے پانچ چوکّوں اور ایک چھکے کی مدد سے 38 رنز اور سمیع اللّہ نے چار چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 33 رنز اسکور کئے اشرف علی نے 40 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جواب میں کورنگی الفتح نے مطلوبہ ہدف 136 رنز با آسانی 12۰3 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا راجہ لیاقت نے 40 گیندوں پر دس چوکّوں اور دو چھکوں کی مدد سے ناقابلِ شکست 69 رنز اور شاہد علی نے 23 گیندوں پر چھ چوکّوں اور تین چھکوں کی مدد سے ناقابلِ شکست 48 رنز اسکور کئے عبدالرحمٰن نے 44 رنز دے کر ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

error: Content is protected !!