انگلش فٹبال لیگ: چیلسی نے ساؤتھمپٹن کلب کو ہرا دیا

لاہور: (سپورٹس لنک رپورٹ) انگلش فٹبال لیگ میں دفاعی چیمپئن چیلسی نےسخت مقابلے کے بعد ساؤتھمپٹن کلب کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا۔انگلش پریمیئز لیگ کا محاذ، چیلسی اور ساؤتھمپٹن کلب کے درمیان ہوئی فٹبال جنگ جس میں میزبان ساؤتھمپٹن کی ٹیم نے پہلے ساٹھ منٹ میں دو گول کی برتری حاصل کی۔ پھر دفاعی چیمپئن چیلسی نے کم بیک کیا اور یکے بعد دیگرے تین گول داغ کر تین دو سے فتح اپنے نام کی۔ فاتح ٹیم کے اولیور گیروڈ نے دو بار گیند کو جال کی راہ دکھائی۔

تعارف: newseditor