ٹیبل ٹینس سپر لیگ کی افتتاحی تقریب میں طوفان بدتمیزی

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)گزشتہ روز شروع ہونے والی ٹیبل ٹینس سپر لیگ افتتاحی تقریب میں ہی بدانتظامی کا شکار ہو گئی،تفصیلات کے مطابق افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ بھی تقریب میں نہ آئے جبکہ تقریب کیلئے خصوصی طورپر مدعو کئے گئے معروف گلوکار عاطف اسلم نے بھی آنے سے صاف انکار کردیا جس کی وجہ سے افتتاحی تقریب میں موجود شائقین انتہائی غم و غصہ میں آگئے اور انہیں نے ایک طوفان بدتمیزی کھڑا کردیا، افتتاحی تقریب میں کسی بھی فنکار باہر سے نہ آیا، مناسب انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے خواتین کیساتھ بھی بدتمیزی کی گئی جس وجہ سے شائقین کے آپس میں لڑائی جھگڑے ہوتے رہے۔

تعارف: newseditor