فاسٹ بائولرز کیلئے سکل ڈویلپمنٹ کیمپ 23 مئی سے لگے گا

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) ملک میں نئی صلاحیت کی تلاش کیلئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی 23 اپریل سے دو مئی تک فاسٹ باؤلرز کیلئے سکل ڈویلپمنٹ کیمپ کا انعقاد کرے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق جن پچیس کھلاڑیوں کو کیمپ میں مدعو کیا گیا ہے ان میں خیبر ایجنسی کے سب سے زیادہ 5فاسٹ باؤلرز حبیب اللہ،نجیب آفریدی،صدام آفریدی،سکندر اور ذوالقرنین آفریدی شامل ہیں ۔ جیکب آباد سے نوید احمد،لاڑکانہ سے شاہ نواز،دادو سے ماجد علی،کوئٹہ سے محمد عادل کاکڑ اور عزیزاللہ،لیہ سے کلیم اللہ،میر پور سے شاداب مجید، ایبٹ آباد سے حمایت اللہ وزیر، کوہاٹ سے عاطف جاوید، آزاد جموں و کشمیر سے فہد عارف، کوہاٹ سے ارشد، گلگت سے زاہد اقبال، سوات سے احسان اللہ، پشاور سے محمد ثاقب، شمالی وزیرستان سے محمد انس،ابرار احمد اور محمد زمان،مردان سے بلال شاہ،لاہور سے نسیم شاہ اور نارووال سے محمد علی بھی کیمپ میں شامل ہونگے ۔

تعارف: newseditor