حسن علی کی اہلیہ نے شوہر کیساتھ نئی ویڈیو اپ لوڈ کردی

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی اہلیہ سامعہ آرزو نے شوہر کے ساتھ نئی ویڈیو شیئر کردی۔قومی کرکٹر حسن علی کی اہلیہ سامعہ نے شوہر کے ساتھ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نئی ویڈیو شیئر کی جس میں دونوں کو خوش گوار موڈ میں چائے پیتے دیکھا جاسکتا ہے۔سامعہ نے ویڈیو کے بیک گرائونڈ میں بھارتی فلم کا مشہور گانا یہ حسین وادیاں، یہ کھلا آسمان شیئر کیا۔انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں ان کی ویڈیو کو پسند بھی کررہے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں حسن علی نے اہلیہ سامعہ آرزو اور بیٹی کے ساتھ سیرو تفریح کی تصاویر فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔

 

تصاویر میں فاسٹ بولر کو اہلیہ اور ننھی پری کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔اس سے قبل سامعہ نے ننھی بیٹی کے ساتھ ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے بیٹی کا ہاتھ تھاما ہوا تھا اور ہیلینا بھی چہل قدمی کرتے ہوئے کھیلنے میں مصروف تھیں۔یاد رہے کہ حسن علی کی شادی 20 اگست 2019 کو میں ہوئی تھی شادی کے بعد سامعہ دسمبر 2019 میں پاکستان آئی تھیں جہاں اس جوڑی کا ولیمہ حسن کے آبائی گائوں میں منعقد ہوا تھا، ان کی ایک بیٹی ہیلینا حسن علی ہیں۔

error: Content is protected !!