روٹرڈیم(سپورٹس لنک رپورٹ)ہالینڈ کے 34 سالہ کپتان پیٹر بورین نے انٹرنیشنل کرکٹ سے فوری علیحدگی کا اعلان کردیا،ان کی جگہ بائیں ہاتھ کے سپنر پیٹر سیلار قیادت سنبھالیں گے جبکہ جیرون سمٹس کو منیجر مقرر کیا گیا ہے جن کی کھیل سے علیحدگی کے وقت 2010 میں پیٹر بورین نے قیادت سنبھالی تھی۔ دی رائل ڈچ کرکٹ ایسوسی ایشن کے مطابق پیٹر بورین نے سلیکٹرز کی مشاورت کیساتھ کھیل سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پیٹربورین کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہالینڈ کی نمائندگی کو ہمیشہ ایک اعزاز سمجھا،اورنج کٹ کی کمی سدا محسوس ہوگی۔ دوسری طرف ہالینڈ کرکٹ ایسوسی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ منیجر جیرون سمٹس کرکٹ کے بارے گہری سوچ رکھتے ہیں ۔