قومی فٹ بال ٹیم کے برازیلین کوچ نوگیرا پاکستان پہنچ گئے


کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان فٹ بال فیڈریشن  کے  نئے برازیلین کوچ  نوگیرا  نے   ملک میں پہنچنے کے بعد آل برادرز سٹیڈیم ملیر کراچی  کا دورہ کیا۔  پی ایف ایف  کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ انہوں نے  نےقومی چیلنج کپ میں این بی پی اور فالکن ایف سی کے درمیان میچ کا مقابلہ بھی دیکھا جس سے وہ بہت متاثر ہوئے۔  انہوں نے کہا کہ پاکستانی فٹ بالرز میں ٹیلنٹ نظر آتا ہے اسے جدید انداز میں نکھارنے کی ضرورت ہے۔  برازیلین کوچ کو کہنا تھا کہ وہ مختلف مقابلے دیکھنے کے بعد ان سے کھلاڑیوں کو چنیں  گے۔انہوں نے کھلاڑیوں کو بھر پور محنت کرنے اور تکنیک کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کے ساتھ بعض ٹپس بھی دیں۔ برازیلین کوچ کا ڈی ایف اے ملیر کے سیکریٹری شاہد تاج بلوچ نےاستقبال کیا۔

تعارف: newseditor