لیجنڈ اولمپین منظور جونیئر ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک

دنیائے ہاکی میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے سابق عالمی چیمپین اولمپکس چیمپین لیجنڈ اولمپین منظور جونیئر کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں لاہور میں انکے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ چیف سلیکٹر پاکستان ہاکی فیڈریشن لیجنڈ اولمپین منظور جونیئر کی نماز جنازہ میں صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن برگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر، سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف حیدر حسین، سیکرٹری پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن لیفٹینٹ کرنل ر آصف ناز کھوکھر، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن و کوآرڈینیشن میجررجاوید ارشد منج، کانگریس ممبر پی ایچ ایف و ممبر گیم ڈویلپمنٹ کمیٹی ایشین ہاکی فیڈریشن رائے عثمان اکبر کھرل، اولمپین خالد بشیر، اولمپین خالد حمید، سابق سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف اولمپین آصف باجوہ، سابق صدر پی ایچ ایف اولمپین اختر رسول، خالد رسول، ڈائریکٹر پروگرام ڈویلپمنٹ ایشین ہاکی فیڈریشن غلام غوث، محمد شاہد انٹرنیشنل، محمد یعقوب، سہیل ڈار انٹرنیشنل، ڈی ایس پی قدیر بشیر انٹرنیشنل، محمد نجیب انٹرنیشنل، محمد طارق انٹرنیشنل، کنوینئر پی ایچ ایف ایمپائرنگ کمیٹی، ایف آئی ایچ ایمپائرز مینجر راشد بٹ، سابق کانگریس ممبر پی ایچ ایف قمر رضا سابق وومن ہاکی کوچ قازقستان، برگیڈیئر خالد مختار فارانی سمیت پاکستان ہاکی کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔

 

دنیائے ہاکی میں سب سے زیادہ میڈلز کے حامل کھلاڑیوں میں شمار لیجنڈ اولمپین منظور جونیئر کے انتقال پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ اولمپین منظور جونیئر میرے ذاتی دوست تھے اور ملک و قوم کے لئے انکی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نےاولمپین منظور جونیئرکی وفات پر تعزیتی پیغام جاری کیا انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اولمپین منظور جونیئر نے اقوام عالم میں پاکستانی پرچم کو سربلند کیا، کھیلوں میں انکی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے اپنے تعزیتی پیغام میں اولمپین منظور جونیئر کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ منظور جونیئر جیسے افراد صدیوں میںپیدا ہوتے ہیں، انہوں نے کھیل کے ذریعہ پاکستان کی مثبت پہچان کرائی،وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی نے بھی اولمپین منظور مرحوم کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔

 

انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ منظور جونیئر مرحوم نے دنیائے ہاکی میں اپنے بے مثال سٹک ورک اور پیشہ ورانہ مہارت والے کھیل سے راج کیا، انکی فیملی اور اقارب سے تعزیت کرتا ہوں۔ منسٹری آف فارن افیئرز کی جانب سے بھی تعزیتی پیغام جاری کیا گیا۔ پاکستان ہاکی کمیونٹی کے افراد نے لیجنڈ اولمپین منظور جونیئر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، سابق سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف و عالمی کپ گولڈمیڈلسٹ اولمپین رانا مجاہد نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا، 1976 مونٹریال اولمپکس میں کانسی کا تمغہ حاصل کرنے والے اولمپین راؤ سلیم ناظم نے ہاکی لیجنڈ کےانتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا، سابق آل راؤنڈر پاکستان کرکٹ ٹیم محمد حفیظ نے بھی منظور جونیئر مرحوم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، تعزیتی پیغام دینے والوں میں اولمپین حنیف خان، اولمپیئن شہناز شیخ، اولمپین قمرضیاء، اولمپین اصلاح الدین صدیقی، اولمپین حسن سردار، اولمپین سمیع اللہ ، اولمپین کلیم اللہ، اولمپین ایاز محمود، اولمپین وسیم فیروز، اولمپین احمد عالم، اولمپین رشید الحسن، اولمپین منظور الحسن، اولمپین قمر ابراہیم، عارف بھوپالی انٹرنیشنل، یوتھ اولمپکس کوچ محمد علی خان انٹرنیشنل، برگیڈیئر ر خالد مختار فارانی، میجر ر زاہد پیرزادہ۔ محمد شہزاد انٹرنیشنل، سابق عالمی کپ گولڈ میڈلسٹ رانا محمد شفیق انٹرنیشنل،صدر ڈی ایچ اے راولپنڈی سعید خان انٹرنیشنل سمیت پاکستان ہاکی کمیونٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں فون کالز اور پیغامات کے ذریعہ منظور جونیئر مرحوم کے انتقال پر تعزیتی پیغامات دیئے

error: Content is protected !!