نئی دہلی(سپورٹس لنک رپورٹ)افغانستان کے کوچ فل سمنز نے واضح کیاہے کہ ان کا مقصد جون میں شیڈول واحد ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم کو شکست دینا ہے چاہے اس میں ویرات کوہلی ہوں یا نہ ہوں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فل سمنز نے کہا کہ اگر بھارت افغانستان کے ساتھ کھیلتا اور اس کو ٹیسٹ میں شکست ہوجاتی ہے تو کوئی یہ نہیں کہے گا کہ کوہلی کےنہ ہونے سے ہارے، یا پھر اس میں چتیشور یا راہنے نہیں تھے کیونکہ یہ بھارت کی مرضی ہے کہ وہ کس کو میدان میں اتارتا ہے، ہمارا مقصد مدمقابل آنے والی ٹیم کو شکست دینا ہے۔واضح رہے کہ افغانستان اپنی تاریخ کا پہلا ٹیسٹ کھیلے گا تاہم اس موقع پر ویرات کوہلی کے دورۂ انگلینڈ سے قبل کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کا امکان ہے۔