رپورٹ۔۔خالد خان
ملک سعد میموریل سپورٹس ٹرسٹ کے سیکرٹری جنرل امجد عزیز ملک نے چینی ٹیموں کو بھی دورہ خیبر پختون خوا کی دعوت
پشاور شہر جو کہ پھولوں کا شہر کہلایا جاتا تھا جبکہ امن کی صورتحال کنٹرول میں ہونے کی وجہ سے صوبہ خیبر پختونخوا ملک بھر میں اپنی مثال آپ تھا۔ کچھ عرصہ قبل صوبہ کئی جگہوں سے خون آلودتھا اور اس کے باسی گزشتہ کئی سال سے شدید المناک اور دُکھ بھرے غم میں مبتلا تھے جبکہ اس سانحے میں شہادت کا عظیم رُتبہ پانے والے شجاعت کے جذبے سے معمور جوانوں اور قومی سپوتوں سے محروم ہونے پر شہرِ پشاور ماتم کناں تھا۔ انہی سپوتوں میں شہید ملک سعد (سابق سی سی پی او پشاور) کا نام بھی درج ہے۔ ملک سعد شہیدایک ایماندارپولیس آفیسر ہونے کے ساتھ ساتھ انہوں نے صوبے کو سپورٹس میں نمایاں مقام بھی دلایا۔۔ خیبر پختونخوا کا نام کھیلوں کی دُنیامیں بھی بلند کرنے کیلئے ہراول دستے کا کردار ادا کیا۔ان کی شہادت کے بعد ان کی کھیلوں کی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی یاد میں ملک سعد شہید میموریل سپورٹس ٹرسٹ قائم کیا گیا ہے،ٹرسٹ کا مقصدجہاں ایک طرف صوبہ خیبر پختونخوا میں کھیلوں کو فروغ اور ترقی دینا تھا تو دوسری طرف شہدائے پولیس کی قربانیوں کو زندہ رکھنا بھی تھا۔ملک سعد شہید میموریل سپورٹس ٹرسٹ اپنی مدد آپ کے تحت فلاحی خدمات انجام دینے والا پہلا ادارہ ہے۔ ملک سعد میموریل سپورٹس ٹرسٹ نے کھیلوں کی ترقی و فروغ اور تعلیم و صحت کے شعبوں میں شاندار خدمات انجام دی ہیں جو بلا شبہ لائق ستائش اور قابل تقلیدہیں۔پاکستان سپورٹس رائٹر ایسو سی ایشن کے صدر اور اے آئی پی ایس ایشیاء کے جنرل سیکریٹری امجد عزیز ملک کوکھیلوں کے فروغ و ترقی اور خدمات کے بدولت ملک سیکرٹری سعد (شہید) میموریل سپورٹس ٹرسٹ جنرل سیکر ٹری منتخب کر لئے گئے۔امجد عزیز ملک پاکستان کے وہ شخصیت ہے جنہوں نے پچاس سے زائد ممالک کا سفر کیا جن میں لندن، امریکہ، کینیڈا، یورپی ممالک، انڈیا، سری لنکا، دبئی، چائینہ، آسٹریلیا، ملایشیا، قازقستان اور دیگر ممالک شامل ہیں۔امجد عزیز ملک کو کھیلوں کا سفیر بھی کہا جاتاہے۔ امجد عزیز ملک کا کھیلوں کی ترقی کے لیے کردار لائق ستائش ھے۔ سیکرٹری امجد عزیز ملک کے مطابق ملک سعد شہید میموریل ٹرسٹ ملک میں میں اپنی مدد آپ کے تحت جو کام کر ہاہیں۔اور اس کی سارے ملک میں مثال نہیں ملتی۔ٹرسٹ نے کم یوتھ کو کو کھیلوں کی جانب راغب کر انہیں دہشت گردی سے بچانے اور صحت مند معاشرہ تشکیل دینے کیلئے قابل قدرکردار ادا کیا ھے۔ٹرسٹ نے گزشتہ 10مہینوں کے دوران 40اکیڈمیاں قائم کی ہیں اس کے علاوہ سکولوں کے بچوں کو مفت یونیفارم،کپڑے،جوتے اور سکالرشپ بھی دےئے گئے ہیں۔ملک سعد میموریل ٹرسٹ خیبر پختون خوا اورقبائلی علاقوں میں کھیلوں کی ترقی کے لئے ناقابل فراموش خدمات انجام دے رہا ہے۔ ملک سعد شہید میموریل ٹرسٹ شہداء پولیس سپورٹس گالا، سپیشل اولمپکس گیمز،فرنٹئیر فاؤنڈیشن میں تھیلی سیمیا کے مریضوں میں بلڈ بیگ اور ادویات، امدادی رقم، ممبران ٹرسٹی، کوآرڈی نیٹرز، سٹاف اور سپورٹس جرنلسٹس کے لئے ایوارڈز تقریبات بھی منعقد کراتاہیں۔ ٹرسٹ کھیلوں، تعلیم، صحت کے شعبوں میں کام ساتھ شہداء کا نام بھی زندہ رکھے ہوئے ہے۔
ایبٹ آباد میں ملک سعد ٹرسٹ کے تعاون سے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختون خوا کی فٹ بال ٹیم اور ن عوامی جمہوریہ چین کے سفارت کاروں پر مشتمل ٹیم کادوستانہ نمائشی میچ کرایاگیا۔ایبٹ آبادڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختون خوا کی فٹ بال ٹیم نے دوستانہ نمائشی میچ میں مہمان عوامی جمہوریہ چین کے سفارت کاروں پر مشتمل ٹیم کو تین کے مقابلے میں پانچ گول دے ہرا دیا۔میچ کی خاص بات دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا جذبہ تھا جس کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کے عوام کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنا اور پاک چین دوستی کا پرچار کرنا تھا۔چین کے سفیر یاؤ جنگ اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جنکہ رکن صوبائی اسمبلی نگہت اورکزئی، ڈائریکٹڑ جنرل سپورٹس خیبر پختون خوا جنید خان، صوبائی فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر سید ظاہر علی شاہ، برن ہال کالب کے پرنسپل بریگیڈیئر واجد قیوم، ڈی پی او ایبٹ آباد، اشفاق انور، سی پیک منصوبے پر کام کرنے والے چائنیز ، مختلف سکولوں کے طلباء اور لوگوں کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔میچ کا آغاز انتہائی تیز رفتاری سے ہوا ور خیبر پختوں کوا ٹیم کے کپتان اعجاز احمس سمیت دیگر فارورڈز نے یکے بع ددیگرے مخالف ٹیم کے گول پوسٹ پر کئی حملے کئے جبکہ چینی دفاعی کھلاڑی یہ حملے روکنے میں ناکام رہے۔ کھیل کے دسویں منٹ میں کپتان اعجاز احمد نے پہلا گول سکور کر دیا۔ فارورڈ حمزہ نے پندرہویں منٹ میں دوسرا گول کر کے سکور دو صفر کر دیا۔ اس دوران شیر خان کو گول کرنے کا ایک اور موقع ملا جس سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے انہوں نے بیسویں منٹ میں تیسرا گول کر کے برتری تین گول کر دی۔پہلے ہاف کے اختتام سے ایک منٹ قبل چین کی جانب سے شن وان جن نے اپنی ٹیم کی جانب سے پہلا گول سکور کر دیا۔ دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل پیش کیا، تاہم خیبر پختون خوا ٹیم کا پلہ بھاری رہا۔ کپتان ملک اعجاز نے تیسرے منٹ میں انفرادر دوسرا اور مجموعی چوتھا گول سکور کر دیا اس دوران چین کی جانب سے دسویں منٹ میں سن وان جنگ اور اکتیسویں منٹ میں وانگ جن سن نے تیسرا گول سکور کیا تاہم کھیل کے اختتام سے چند لمحے قبلملک عبداللہ نے اپنی ٹیم کے لئے پانچواں گول کر کے سکور پانچ۔تین کر دیا جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہا۔
اس موقع پر چین کے سفیر یاؤ جنگ نے خیبر پختون خوا جبکہ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس کے پی جنید خان، رکن قومی اسمبلی نگہت اورکزئی اور صوبائی فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر سید ظاہر علی شاہ نے چینی کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔قبل ازیں تقریب سے خطاب میں چینی سفیر نے یقین دلایا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کیا جائے گا اور کھیلوں کے ناتے دوستی کے رشتے مزید مضبوط کئے جائیں گے ۔انہوں نے ملک سعد میموریل سپورٹس ٹرسٹ کے منتظمین کو صوبے کی تاریخ میں پہلی بار چینی سفارت کاروں کو میچ میں مدعو کرنے کے اقدام کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ مستقبل میں خیبر پختون خوا میں کھیلوں کی ترقی و فروغ اور کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔ ممتاز سپورٹس جرنلسٹ اور ملک سعد میموریل سپورٹس ٹرسٹ کے سیکرٹری جنرل امجد عزیز ملک نے تقریب سے خطاب میں میچ کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ چینی سفارت کاروں کی ٹیم جلد پشاور میں بھی ایک نمائنشی میچ کھیلے گی جبکہ انہوں نے چینی ٹیموں کو بھی دورہ خیبر پختون خوا کی دعوت دی اور کہا کہ اپنی مدد آپ کے تحت ایک دوسرے ملک کے دوروں سے کھلاڑیوں کو کھیلنے کا بین الاقوامی تجربہ حاصل ہو گا۔