سپر کبڈی لیگ،اسلام آباد آل سٹارز کو شکست


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)سپر کبڈی لیگ کے دوسرے روز فیصل آباد شیردل نے اسلام آباد آل سٹارز کو19کے مقابلے میں 30پوائنٹس سے شکست دے دی ۔دوسرے میچ میں کشمیر جانباز اور ملتان سکندر کے پہلوان آمنے سامنے ہوئے جس میں کشمیر جانباز نے سخت مقابلے کے بعدصرف ایک پوائنٹ کے فرق سے جیت اپنے نام کی،فائنل سکور 31-30رہا۔تیسرے میچ میں گجرات وارئیرز نے لاہور تھنڈرکو35-24سے ہرادیا۔گزشتہ روز کھیلے گئے چوتھے اور آخری میچ میں کراچی زور آور نے ساہیوال بلز کو شکست دی ۔

تعارف: newseditor