پاکستان،ملائشیا میں شیڈول بیس بال فائیو ایشیا کپ میں شرکت کرے گا۔ سید فخر علی شاہ

کوٹری(پرویز شیخ) پاکستان 17 سے 19 اگست تک ملائیشیا کے شہر کولالمپور میں شیڈول ‘بیس بال5’ ایشیا کپ میں شرکت کرے گا.ایونٹ میں پاکستان کو گروپ سی میں چین، سنگاپور اور تائی پے کے ساتھ رکھا گیا ہے جبکہ ملائیشیا، جنوبی کوریا، تھائی لینڈ، جاپان، ہانگ کانگ، فلپائن سمیت دیگر 6 ٹیمیں مختلف گروپس میں مقابلوں میں شرکت کریں گی۔اس ضمن میں صدر پاکستان بیس بال فیڈریشن  و نائب صدر بیس بال فیڈریشن آف ایشیا سید فخر علی شاہ نے میڈیا مینیجر پرویز احمد شیخ سے گفتگو میں کہا کہ دیگر کھیلوں کی طرح بیس بال میں بھی بیس بال5 نام سے ایک نیا اور مختصر فارمیٹ کا کھیل ہے۔ اس فارمیٹ میں مرد اور خواتین کھلاڑیوں کی مخلوط ٹیم حصہ لیتی ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی آٹھ رکنی ٹیم جس میں چار مرد اور چار خواتین شامل ہیں اس ایونٹ میں حصہ لے گی۔ پہلی بار ہورہے اس ایونٹ میں شرکت کے لیئے پاکستانی ٹیم کا کیمپ 2 اگست سے بحریہ ٹائون لاہور میں جاری ہے۔ایشیا میں پہلی بار ہورہےاس ایونٹ میں شرکت کے لیئے پاکستان ٹیم کا اعلان کل کیا جائے گا۔پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ  کی سربراہی میں 14 اگست کو روانہ ہوگی۔ ایونٹ سے قبل 15 اور 16 اگست کو تمام آفیشلز بیس بال5 کوچنگ کورس میں شرکت کریں گے۔اس ایونٹ کی تین ٹاپ ٹیمیں میکسیکو میں ورلڈ ایونٹ میں حصہ لیں گی۔بیس بال فائیو کی عالمی چیمپئن شپ رواں سال میں ہی منعقد کی جائے گی اور اسے ورلڈ یوتھ گیمز میں بھی شامل کیا گیا ہے۔

error: Content is protected !!