کرکٹ ایسوسی ایشنز کے تیسرے راؤنڈ کے پہلا دن کا کھیل مکمل

کرکٹ ایسوسی ایشنز چیمپئن شپ کے تیسرے راؤنڈ کے پہلے دن کا کھیل آج مکمل ہو گیا۔کے سی سی اے اسٹیڈیم میں، بیٹنگ کا انتخاب کرنے کے بعد، ناردرن نے 92 اوورز میں پانچ وکٹ پر 305 رنز بنا لیے ہیں ۔ ناردرن کے اوپننگ بلے باز حسن رضا نے سب سے زیادہ 218 گیندوں پر 129 رنز بنائے جس میں سات چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔ چھٹے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے عاقب شاہ221 گیندوں پر 102 رنز بنا کر ناقابل شکست لوٹے۔ ان کی اننگز میں چھ چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔ حسن اور عاقب کی جوڑی نے پانچویں وکٹ کے لیے 174 رنز کی شراکت قائم کی۔

بلوچستان کی جانب سے جلات خان سب سے کامیاب بولر رہے۔ بائیں ہاتھ کے بولر نے 81 کے عوض چار وکٹیں حاصل کیں۔

این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں، بلاول بھٹی اور نثار احمد کی تین تین وکٹوں کی مدد سے سنٹرل پنجاب نے خیبرپختونخوا کو 56ویں اوور میں 174 رنز پر آؤٹ کیا۔ خیبرپختونخوا کے لیے ان کے کپتان اسرار اللہ نے سب سے زیادہ 49 رنز بنائے۔

جواب میں، کھیل کے اختتام پر، سنٹرل پنجاب نے اپنی پہلی اننگز میں 22 اوورز میں دو وکٹ پر 90 رنز بنا لیے ہیں ۔ رضوان حسین 51 رنز بنا کر ناقابل شکست لوٹے جس میں سات چوکے شامل تھے۔ خیبرپختونخوا کے دائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر نیاز خان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں سندھ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرنے کے بعد 40ویں اوور میں 162 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ رمیز عزیز نے سب سے زیادہ 91 گیندوں پر 69 رنز بناے ۔
سدرن پنجاب کی جانب سے دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز محمد صداقت نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ طاہر حسین اور ماجد علی نے بالترتیب تین اور دو وکٹیں حاصل کیں۔

کھیل کے اختتام پر ، سدرن پنجاب نے 34.4 اوورز میں پانچ وکٹ پر 107 رنز بنا لیے ہیں ۔ اوپننگ بلے باز ذیشان اشرف نے 97 گیندوں پر 10 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 54 رنز بنائے۔

سندھ کی جانب سے بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر آصف علی جونیئر نے 44 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں۔

error: Content is protected !!