ہندوبرادری کی مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر آرمی سٹیڈیم پشاور میں آرچری کے مقابلے کا انعقادکیاگیا


پشاور(سپورٹس رپورٹر)صوبائی دارالحکومت پشاور میں مقیم ہندوبرادری کی جانب سے منائی جانیوالے مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر آرمی سٹیڈیم پشاور میں آرچری کے مقابلے کا انعقادکیاگیا،ان مقابلوں میں ایک بڑی تعدادمیںآرچری کھلاڑیوں اور ہندوبرادری نے بھر پور شرکت کی ،جبن میں پختونخواآرچری کلب کے کھلاڑیوںنے مقابلے جیت لئے ،اس موقع سابق ایم پی اے اور پی ٹی آئی رہنماء عارف یوسف ایڈوکیٹ،خیبر پختونخواّرچری کوچ ساراخان اور پولیس کے اعلیٰ اہلکار مہمان خصوصی تھے،جنہوںنے شرکاء میں سرٹیفکیٹس اور یادگاری شیلڈز تقسیم کئے۔

پشاور میں ہندوبرادری کے مذہبی تہوار دیوالی تقریبات میں لوگوں کی دلچسپی کیلئے آرچری کے مقابلے منعقد کرائے گئے ،ان مقابلوں میں دیگر افراد کی طرح پختونخواآرچری کلب کے کھلاڑیوںنے بھی حصہ لیا۔ان مقابلوں میں پختونخواآرچری کلب کے آرچرزنے کامیابی اپنے نام کرلی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق ایم پی اے عارف یوسف ایڈوکیٹ نے کہاکہ ہندوبرادری کی اس خوشی ہے میں آرچری کے ذریعے صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینا خوش آئندہ ہے آرچری کے فروغ میں ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

اس موقع پر میڈیاسے گفتگوکرتی ہوئی خیبر پختونخواآرچری کلب کی کوچ ساراخان نے بتایاکہ دیوالی کے موقع پر ہونے والے پروگرام میں پہلی مرتبہ آرچری کوشامل کیا،جس پر ہم منتظمین کے شکرگزار ہیں اور انشاء اللہ اس ایونٹ کے باعث صوبے میں اس کھیل کو فروغ ملے گا،خیبرپختونخواکی خاتون کوچ سارا نے کہاکہ محکمہ کھیل کے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اسفندیار خٹک کی کاوشوں سے دوسری کھیلو ں سمیت آرچری کوبھی صوبے میں فروغ مل رہا ہے اورپاکستان میں پہلی مرتبہ ہندو کمیونٹی کیلئے آرچری کا پروگرام دیوالی کے موقع پر منعقد کیا گیااور اس کا کریڈٹ بھی صوبائی سپورٹس ڈائریکٹوریٹ کو جاتا یے ۔

error: Content is protected !!