فیصل آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں فیڈرل ایریاز کی ٹیم نے خیبرپختونخوا کو پانچ وکٹوں سے شکست دیکر کامیابی کے ساتھ اپنے اعزاز کا دفاع کرلیا،تفصیلات کے مطابق فیڈرل ایریاز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے خیبرپختونخوا کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جو 43.4اوورز میں 252رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی، خیبرپختونخوا کی جانب سے خرم منظور نے 32،شان مسعود نے 52،محمد حفیظ نے 89،اسرار اللہ نے 26،عمر اکمل نے 1،عادل امین نے 22،حماد اعظم نے 1،حسن خان نے 17ناٹ آئوٹ،محمد عرفان نے 3، محمد عرفان جونیئر نے صفر اور ضیا الحق نے 3 رنز بنائے، فیڈرل ایریاز کی جانب سے عثمان خان شنواری نے تین، حسین طلعت نے دو جبکہ وقاص مسعود، عمید آصف،رضا حسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی،جواب میں فیڈرل ایریاز کی ٹیم نے 41 اوورز میں مطلوبہ ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے میچ پانچ وکٹوں سے جیت لیا،،کامران اکمل نے 38،عابد علی نے 16،رضا علی ڈار نے 49،سلمان علی آغا نے 60،سعد نسیم نے 51،حسین طلعت نے دس ناٹ آئوٹ اور عمید آصف نے اٹھارہ رنز ناٹ آئوٹ بنائے، خیبرپختونخوا کی جانب سے ضیا الحق نے دو جبکہ محمد عرفان جونیئر،محمد حفیظ اور حسن خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی،پلیئر آف دی میچ کا اعزاز عثمان خان شنواری کو دیا گیا۔