کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)فورتھ پیزا ھٹ بیچ گیمز کلفٹن بیچ کراچی پر منعقد ہوئے جس میں کراچی بھر سے 800 کھلاڑیوں نے انتہائی خوش خروش سے حصہ لیا۔کراٹے میل و فیمیل مقابلے انفرادی کمیتے 35،40، 45 اور 50 کلو گرام پر مشتمل تھے۔ میل کراٹے مقابلون کے نتائج: انفرادی کمیتے 35 کلو گرام فاضل خان گولڈ میڈل، عبدالصمد سلور۔ 40 کلو جواد خان گولڈ میڈل، علی عباس سلور۔ 45 کلو گرام احمد گولڈ میڈل ، سید کبیر علی زیدی سلور ۔50 کلو گرام آفتاب احمد گولڈ میڈل، محب اللہ سلور۔ گرلز مقابلون کے نتائج: 35 کلو گرام نزرہ گولڈ، یمنا سلور۔ 40کلو گرام: عائشہ صدیق گولڈ، کشف سلور۔ 45 کلو گرام: وجیھا گولڈ، سائرش سلور۔ 50 کلو گرام: ام حبیبہ گولڈ، علینہ سلور۔ سندہ اولمپک ایسوسی ایشن کے نائب صدر جناب وسیم ہاشمی، سندہ وومن ہاکی ایسوسی ایشن کی سیکریٹری محترمہ ارم بخاری اور غلام یاسین اور جوڈو کے محمد رفیق نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں میڈلز تقیسم کئے۔