ڈبلن (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کے خلاف تاریخی ٹیسٹ میچ میں آئرلینڈ کی ٹیم 130رنز پر ڈھیر ہوگئی ہے ،فالو آن کا شکار ہونے والی میزبان ٹیم کی دوسری اننگز میں محتاط انداز کھیلتے ہوئے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک بغیر کسی نقصان کے 64رنز بنا لئے ہیں، جس وقت کھیل ختم ہونے کا اعلان ہوا اس وقت کپتان ولیم پورٹرفیلڈ 23 اور ایڈی جوسی 39کے انفرادی سکور کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔پاکستان نے 16برس بعد کسی ٹیم کو فالو آن کرایا ہے،اس سے قبل 2002ء میں انضمام الحق کی قیادت میں لاہور میں ہونے والے میچ میں نیوزی لینڈ کو فالو آن کرایا تھا ۔
ڈبلن میں جاری ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے 9وکٹ 310رنز بناکر پہلی اننگز ڈیکلیئر کی تھی ،جس کے جواب میں آئرلینڈ کی ٹیم 48ویں اوور میں 130رنز بناکر آل آئوٹ ہوگئی ،گرین شرٹس کی طرف سے محمد عباس نے 4،شادب خان نے 3،محمد عامر نے 2اور فہیم اشرف ایک وکٹ اپنے نام کی ۔آئرلینڈ کی ابتدائی 4 وکٹیں 7 رنز پر گر گئیں تھیں لیکن کیون اوبرائن کے 44 اور گرے ولسن کے 33 رنز کی بدولت آئرلینڈ کی ٹیم 130 رنز تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی۔
پاکستان نے ٹیسٹ کے تیسرے روز 6 وکٹوں کے نقصان پر 268 رنز سے کھیل کا آغاز کیا توانفرادی اسکور میں 3رنز کا اضافہ کرکے شاداب خان 55 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔قومی ٹیم کو آٹھویں وکٹ کا خسارہ فہیم اشرف کی صورت میں ہوا جو 83 رنز بناکر پویلین لوٹے جس کے بعد 306 کے مجموعی اسکور پر محمد عامر بھی 13 رنز بنانے کے بعد کیچ تھما بیٹھےتو پاکستان نے 9وکٹ 310رنز پر اننگز کے خاتمے کا اعلان کردیا ہے ۔