اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے انتخابات کل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوں گے۔پی ایچ ایف کے انتخابات کل ایک بجے اسلام آباد میں ہوں گے۔انتخابات کے لیے صدر سجاد کھوکھر اور سیکریٹری شہباز سینئر نے کاغذات جمع کرا دیے ہیں۔سجاد کھوکھر اور شہباز سنئیر کے خلاف کسی نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔تاہم مخالف گروپ نے الیکشن کمیشن کو جانبدار قرار دے کر بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔سابق اولمپئین دانش کلیم نے الیکشن کے خلاف کل بروز منگل لاہور ہائی کورٹ میں رٹ دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔دانش کلیم کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ انہوں نے ضلع ساہیوال میں الیکشن میں دھاندلی کے ثبوت الیکشن کمشنر کو دیے مگر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔سابق ہاکی اولمپئن کا کہنا ہے کہ پی ایچ ایف کی مدت نومبر میں ختم ہو گئی تھی، تاخیر سے الیکشن پر عدالت سے انصاف کا مطالبہ کرتا ہوں۔