جنوبی افریقہ کی ویمن ٹیم کا بنگلہ دیش کیخلاف کلین سویپ


بلوم فونٹین (سپورٹس لنک رپورٹ) جنوبی افریقہ ویمن ٹیم نے بنگلہ دیش ویمن ٹیم کو پانچویں اور آخری ایک روزہ میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 5-0 سے وائٹ واش کر دیا، فاتح ٹیم نے 167 رنز کا ہدف 35 اوورز میں 4 وکٹوں پر پورا کیا، لارا وولوارت نے 70 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی، لارا میچ اور لیزل لی سیریز کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔ بلوم فونٹین میں کھیلے گئے پانچویں اور آخری ایک روزہ میچ میں بنگلہ دیش ویمن نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے، کپتان رومنہ احمد 74 اور شمیمہ خاتون 53 رنز بنا کر نمایاں رہیں، شبنم اسماعیل نے 3 اور مریزن کیپ نے 2 وکٹیں لیں، جواب میں جنوبی افریقہ ویمن نے مطلوبہ ہدف 35 اوورز میں 4 وکٹوں پر حاصل کیا، لارا وولوارت نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 70 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو کامیابی دلائی۔

تعارف: newseditor