کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کے پہلے نجی اسپورٹس چینل جیو سپر سے ڈاون سائیزنگ کے نام پر 30 سے زاہد جرنلسٹس کو فارغ کیئے جانے پر سجاس کا اظہار تشویش ۔۔۔۔۔۔ اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کی مجلس عاملہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ جب جیو سپر پا کستان کے پیلے نجی اسپورٹس چینل کی حیثیت سے آن ایئر ہوا تو کھیلوں سے وابستہ صحافیوں میں زندگی کی ایک نئی لہر پیدا ہوگئی تھی۔جیو سپر کی وجہ سے سرکاری ٹی وی بھی بہت متحرک ہوگیا تھا۔حال ہی میں پی ٹی وی اسپورٹس میں ہونے والی اصلاحات اور نئے پروگرام کا آن ایئر ہونا بھی جیو سپر سے مقابلے کے باعث ممکن ہواہے۔جیو سپر کے پروگرام پاکستان سمیت پوری دنیا میں دیکھے جاتے تھے۔جیو سپر ایک ایسا پلیٹ فارم تھا جہاں اسپورٹس اینکرز۔اسپورٹس جرنلسٹ اور کھلاڑی کھل کر اپنا موقف پیش کرتے تھے۔ان پروگراموں کے باعث کھیل اور کھلاڑی سے وابستہ افراد کے بہت سے مسائل حل ہوئے ہیں ۔ تاہم جیو سپر سے سینئر اسپورٹس جرنلسٹس ۔ اینکرز سمیت دیگر ٹیکنیکل اور نان ٹیکنیکل اسٹاف کو ڈاون سائیزنگ کے نام پر ملازمت سے فارغ کرنے کی اطلاعات باعث تشویش ہے۔سجاس کی مجلس عاملہ نے جیو اور جنگ گروپ کے سربراہ میر شکیل الرحمن سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے اور اہل میڈیا گروپ کا یہ خاصا رہا ہے کہ اس نے کبھی بھی اتنے بڑے پیمانے پر اسٹاف کو فارغ نہیں کیا ہے۔ امید ہے کہ میر شکیل الرحمان صاحب اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں گے اور اسپورٹس جرنلسٹس کو ملازمت پر بحال کرکے دوسروں کے لئے ایک قابل قدر مثال قائم کریں گے۔