کینن فوم چیلنج کپ :گولڈن سٹار اورگڑھی شاہوجم خانہ سیمی فائنل میں


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)میزبان گولڈن سٹار کرکٹ کلب اور گڑھی شاہو جم خانہ کرکٹ کلب کی ٹیموں نے پہلے کینن فوم چیلنج کپ ون ڈے کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔سروس کلب اور خان سپورٹس کی ٹیموں کو کوارٹر فائنل مرحلے میں شکست کا سامناکرنا پڑا ۔پنجاب یونیورسٹی نیو کیمپس گراؤنڈ نمبر ایک پر گولڈن سٹار کرکٹ کلب نے سروس کلب کو سات وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی ۔گولڈن سٹار کے کپتان عزم الحق ،مبشر غازی ،ذیشان شبیر اور عمران علی نے اس میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہریہ کیا ،ٹا س جیت کرپہلے کھیلتے ہوئے سروس کلب کی ٹیم 35ویں اوور میں 171رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔نبیل نواز 69،علی احمد 35اور محمد وقار 18رنز بناکر نمایاں رہے ۔گولڈن سٹارکلب کی طرف سے عمران علی نے تین ،ذیشان شبیر نے دو جبکہ سجاول بٹ اور سہیل امانت نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔جواب میں گولڈن سٹارکرکٹ کلب نے 29ویں اوور کی پہلی گیند پر تین وکٹوں کے نقصان پر 173رنز بناکر میچ میں کامیابی حاصل کرلی ۔مبشر غازی نے 46ناٹ آؤٹ ،اسدرزاق 45،عزم الحق 31،ذیشان شبیر 24ناٹ آؤٹ اور زوہیب امانت 19رنز بناکر نمایاں رہے ۔سروس کلب کے کاشف عطا،برائن بھٹی اور نبیل نواز نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔وکٹوں کے پیچھے تین شکار کرنے اور اور 31نز بنانے پر گولڈن سٹار کرکٹ کلب کے کپتان عزم الحق کو مین آف دی میچ قراردیا گیا ۔

نیوکیمپس گراؤنڈ نمبر دو پر گڑھی شاہو جم خانہ نے خان سپورٹس کلب کو سات وکٹوں سے شکست دی ۔پہلے کھیلتے ہوئے خان سپورٹس کی پوری ٹیم 34ویں اوور کی آخری گیند پر 183نز بناکر آؤٹ ہو گئی ۔محمدنعیم 37،وقاص حسین 35،عزیر ناصر 18اور زین العابدین 17رنز بناکر نمایاں رہے ۔گڑھی شاہو جم خانہ کی طرف سے عثمان حیدر اور محمد عثمان نے دودو جبکہ آصف گوندل،زاہد خان ،ذیشان اکرم اور نوید اکرم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔جواب میں گڑھی شاہو جم خانہ نے 32ویں اوور کی چوتھی گیند پر تین وکٹوں کے نقصان پر 184رنز بناکر میچ میں کامیابی حاصل کرلی ۔سلمان علی 82 اور ذیشان اکرم 63ناٹ آؤٹ کے ساتھ نمایاں رہے ۔خان سپورٹس کی طرف سے رانا عمران ،راجہ آصف اور شاہد اسد نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی پر ذیشان اکرم کو مین آف دی میچ قراردیا گیا

تعارف: newseditor