پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ)زلمی اسکول لیگ کے فیز ٹو کے مین راونڈ سے قبل اوپن ٹرائلز اور ٹرائلز میچ کا پہلا اور بڑا مرحلہ مکمل ہو گیا۔ٹرائلز میں خیبر پختونخوا کے 25 ہزار سرکاری سکولز کے ریکارڈ 12 ہزار سے زائد طلبا نے شرکتکی۔زلمی اسکول لیگ کا دوسرا فیز رمضان کے بعد شروع ہوگا۔جاوید آفریدی پشاور زلمی فانڈیشن اور ایلیمینٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخواہ کے مشترکہ پراجیکٹ اور پاکستان کی پہلی اسکول لیگ زلمی اسکول لیگ کے دوسرے فیز سے قبل اوپن ٹرائلز اور ٹرائلز میچز کا پہلا بڑا مرحلہ مکمل ہوگیا۔اوپن ٹرائلز اور اس کے بعد منتخب ہونیوالی پچیس ڈسٹرکٹس کی ٹیموں میں مجموعی طور پر پچیس ہزار سرکاری اسکولز کے ریکارڈ بارہ ہزار سے زائد اسکول کے طلبا شریک ہوئے ۔اوپن ٹرائلز کے بعد پچیس ڈسٹرکٹس میں ہونیوالے ٹرائلز میچز کے بعد بنوں،ڈی آئی خان،کوہاٹ،ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویژن کی ٹیموں کا انتخاب کرلیا گیا جبکہ پشاور اور مردان کی ٹیموں کا انتخاب جلد عمل میں آئیگا،پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ زلمی اسکول لیگ کا مقصد خیبرپختونخواہ میں گراس روٹ/اسکول لیول پر نوجوان کرکٹرز کو کھیلنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔اوپن ٹرائلز اور اس کے بعد بننے والی ٹیموں سے جہاں خیبرپختونواہ میں نیا ٹیلنٹ سامنے آیا ہے وہیں مستقبل میں پاکستان کرکٹ کو بھی فائدہ ہوگا،جاوید آفریدی نے زلمی اسکول لیگ کے انعقاد میں بھرپور تعاون پر عمران خان اور وزیر اعلی خیرپختونخواہ پرویز خٹک اور وزیر تعلیم عاطف خان کا شکریہ ادا کیا۔گزشتہ سال دسمبر میں ہونیوالا زلمی اسکول لیگ کا پہلا فیز آزمی پبلک اسکول کے شہدا کے نام کیا گیا۔پہلے فیز میں پشاور بلیوز نے کامیابی حاصل کی تھی۔