جوہانسبرگ(سپورٹس لنک رپورٹ)ساؤتھ افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر سابق نیشنل ہاکی پلیئر ماسٹر رضا رندھاوا اپنے بھائی مرتضیٰ سمیت گولیوں کا نشانہ بن گئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دونوں سگے بھائی موقع پر جاں بحق ہوگئے.اس حوالے سے ماسٹر رضا رندھاوا کے نہاہت قریبی دوست انٹر نیشنل ایمپائر حافظ عاطف ملک نے بتایا کہ گزشتہ ماہ رضا رندھاوا کی والدہ کا انتقال ہوا تھا.چند دنوں قبل ہی رضا رندھاوا پاکستان سے واپس ساؤتھ افریقہ روانگی ہوئی تھی. مزکورہ سانحہ انکی فیملی و عزیز اقارب پر قیامت بن کر ٹوٹا ہے.انہوں نے بتایا ماسٹر رضا سے بڑے بھائی جیسا تعلق تھا اسکے ساتھ گھریلو مراسم تھے.وہ انتہائی شفیق انسان تھا.ایک گھر میں دو سگے بھائیوں کے جنازے اٹھنا قیامت صغری سے کم نہیں.انہوں نے بتایا کہ دونوں بھائیوں کی میتیں پاکستان لانے اور تدفین کے وقت کا تعین ابھی نہیں کیا گیا ہے.ساؤتھ افریقہ میں موجود پاکستانی ہائی کمیشن کے تعاون سے قانونی مراحل سے گزرنے کے بعد انکی میتیں لائی جائیں گی.انکی رہائش لاہور کے علاقے انارکلی میں ہے.جبکہ انکی تدفین انکے آبائی شہر شیخوپورہ میں کی جائے گی.